لاہور(آن لائن)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیاجبکہ چوہدری نثار نے بھی پی ایم ایل این کو مثبت جواب دے دیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے آزاد اراکین کی تعداد 13ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی جس پر چوہدری نثار نے پی ایم ایل این کو مثبت جواب دے دیا۔
اس کے علاوہ ن لیگ کو مزید 4آزاد اراکین نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد پی ایم ایل این کے پاس آزاد اراکین کے تعداد 13ہوگئی ہے اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ارکان کی تعداد 148 ہونی چاہیے مسلم لیگ ن کے ہم خیال جماعتوں سے بھی خفیہ رابطے بھی جاری ہیں اور وہاں سے بھی لیگی رہنماؤں کو پی ایم ایل این کا حصہ بننے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔