منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی عمران خان کا جادو چل گیا، اسلامی ترقیاتی بینک اور سعودی عرب پاکستان کو کتنا قرضہ دینے پر رضا مند ہوگئے؟ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں رہی

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے مسلم لیگ (ن) نے بے تحاشا سرمایہ خرچ کر کے بین الاقوامی رائے عامہ فرم کے ذریعے بھارتی اور عالمی میڈیا میں عمران خان کا منفی تاثر پیش کرنے کی کوشش کی اس کے باوجود ملک بھر میں ہمارے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عمران خان کی ایمانداری پر اعتماد کرتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بنک ساڑھے چار ارب ڈالر جبکہ سعودی حکومت 2 ارب ڈالر کے آسان قرضے دینے پر رضا مند ہے ۔

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تبدیلی پر پوری قوم مبارک باد کے مستحق ہے اور ملک بھر میں ہماری جماعت کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بین الاقوامی لابنگ فرم کے ذریعے بے تحاشہ سرمایہ خرچ کر کے بھارتی اور بین الا قوامی میڈیا کے ذریعے عمران خان کا منفی تاثر پیش کرنے کی کوشش کی اس کے باوجود ہماری جماعت کو کامیابی ملی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ اسد عمر اور ان کی ٹیم کرے گی لیکن ہو سکتا ہے کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے کیونکہ ابھی عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف بھی نہیں لیا تو روپے کی قدر میں خاصی بہتری آ چکی ہے سٹاک مارکیٹ بھی اوپر جانا شروع ہو گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت بھی کافی کم ہوئی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کی سہولیت بحال کر دی ہے جبکہ انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کار پوریشن نے بھی سعودی حکومت کی مدد سے 2 ارب ڈالر قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔حالانکہ یہ ادارے گزشتہ حکومت کو یہی قرض دینے سے انکار کر چکے تھے لیکن عمران خان کی ایمانداری اور قائدانہ صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا انتخابات میں فوجی مداخلت کا بیان مضحکہ خیز ہے ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ ان کا اپنا صدر روس کی مدد سے اپنے عہدے تک پہنچا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ شاہی فرمان جاری کرنا بند کرے اور جیسا کہ عمران خان پہلی ہی واضح کر چکے ہیں کہ برابری کی سطح پر بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن قوم کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی یکطرفہ پالیسی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کے فوراً بعد عمران خان کا دورہ افغانستان متوقع ہے اور ہم بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم بھارت کو کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی روکنا ہو گی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی قیدی ہیں وہ کرپشن پر جیل گئے ہیں لیکن اگر ان کا علاج جیل کے ہسپتال میں ممکن نہیں ہے تو کسی بھی ہسپتال منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…