ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کا تمام سارک ممالک کے سربراہان کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ ،جانتے ہیں بھارت سے کون آئیگا؟

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

یاد رہے  وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چئیرمین بھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کرکٹر دوستوں کا بھی حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب جب بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 11 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…