بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف تخت لاہور کسے سونپ رہی ہے ؟ فائنل کر دیا گیا

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال( آن لائن)چکوال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے فائنل کردیاگیا ہے۔ تاہم اس کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی کی فہرست میں

پی ٹی آئی کی طرف سے ان کا پہلا نمبر ہے جس کی بنیاد پر انہیں اس بڑے عہدے کیلئے نامزدکیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل ہر مشکل او رکڑے وقت میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے 2013کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کیخلاف بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور2018کے الیکشن میں بھی وہ معمولی فرق سے شکست کھا گئی ہیں۔ ابھی تک وفاقی وزراء کی جو فہرست ابتدائی طور پر تیار کی گئی ہے اس میں ضلع چکوال کے کسی رکن قومی اسمبلی کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ چکوال حلقہ این اے64سے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور حلقہ این اے65سے چوہدری پرویز الہٰی منتخب ہوئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد ضلع چکوال سے کم از کم دو اراکین پنجاب اسمبلی کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔ ضلع چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سردار آفتاب اکبر، راجہ یاسر سرفراز کے علاوہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ ٹکٹ پر حافظ عمار یاسر کامیاب ہوئے ہیں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…