جہانیاں(آن لائن)حالیہ الیکشن میں جہانیاں سے دو حقیقی بھائی ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو گئے،ایک بھائی کی جیتنے کی ہیٹرک جبکہ دوسرا بھائی پہلی مرتبہ منتخب ۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے حلقہ این اے 153سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر ایم این اے منتخب ہو گئے ہیں یہ ان کی جیت کی ہیٹرک ہے قبل ازیں وہ2008ء میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
جبکہ 2013ء اور اب2018ء میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور یہ ان کی مسلسل تیسری جیت ہے ۔جہانیاں سے صوبائی حلقہ پی پی219سے مسلم لیگ ن کے منتخب ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے کر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں وہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کے چھوٹے بھائی ہیں۔