اسلام آباد(نیوزڈیسک)قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیراعظم عمران خان، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح جیت کے روشن امکانات دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر قبل از وقت ہی اپنی
جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا، ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہاکہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیراعظم اب عمران خان ہونگے، انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد دی اور متوقع جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔