الیکشن ہوگا کہ نہیں؟حنیف عباسی کو سزا سنائے جانے کے بعد این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پرفیصلہ سنادیاگیا‎

23  جولائی  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ شیخ رشید کی پٹیشن مسترد کردی، الیکشن کمیشن کا حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے این اے 60 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن ملتوی ہونے پر عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی،

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 (راولپنڈی) کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیاتھا، لاہور ہائی کورٹ شیخ رشید کی پٹیشن مسترد کردی ہے، الیکشن کمیشن کا حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی جبکہ ایفی ڈرین کیس میں دیگر سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاگیا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیاتھا، فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سردار اکرم خان نے سنایا،حنیف عباسی این اے 60راولپنڈی سے امیدوار ہیں، گزشتہ عام انتخابات میں حنیف عباسی کو عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا جبکہ اس بار عام انتخابات میں حنیف عباسی کے مدمقابل شیخ رشید احمد تھے۔،انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں نااہل قرار دیدیا جس کے بعد وہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…