منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکارہو گیا

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا،سی پیک تاخیر کا شکار ہو گیا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پاک چائنہ کوریڈور(سی پیک) سے جڑے سڑکوں کی تعمیرات کا کام روک دیا گیا ہے،کام رک جانے کی وجہ مالی مسائل اور چیک بائو نس ہونا ہے۔سی پیک منصوبے ملکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاخیر کا شکار ہو ئےہیں۔پاکستان میں ا س وقت عام انتخابات کی گہما گہمی ہے

اور ہر سیاسی جماعت کے کارکن،ہمدرد الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن اس گہما گہمی میں میں ایسی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت اور غیر معمولی تبدیلی کے حامل سی پیک سے منسلک منصوبوں کا اچانک رک جاناہے۔ذرائع کے مطابق یہ ترقیاتی کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے چیک بائونس ہونے کے بعد روکے گئے یہ چیک کسی ایک کمپنی کے نہیں بلکہ متعدد فرموں کے ہیں جو سڑکوں کی تعمیر کے کام میں مصروف تھیں۔ذرائع کے مطابق چیک باؤنس ہونے پرکام روکنے کا فیصلہ کرنے والی فرموں میں زیڈ کے بی، ایس کے بی ، سردار اشرف ڈی بلوچ، اے سی جی سی چائنیز، میٹراکون اور چائناریلوے 17گروپ شامل ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق 29جون کو 5بلین روپے جاری کیے گئے تھے جس میں ڈیڑھ بلین اسی دن کلیئرہوگئے تھے جبکہ بقایا چیکس اگلے دن ڈیپوزٹ کروادئے گئے لیکن وہ کلیئرنہ ہوسکے تاہم اس سے کام متاثر نہیں ہوا، معاملہ حکومت کوبھجوادیاگیا ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ یہ تمام منصوبے جن کے بارے میں سوال اٹھایا گیا، دسمبر2018ءتک مکمل ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے سب سے مشکل معاشی و اقتدصادی دور سے گزر رہا ہے ، ملک میں ڈالر کی قدر بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور پاکستانی روپیہ کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قومی خزانے میں بھی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور نگران حکومت وقتی طور پر پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے اقدامات پر مجبور ہو چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…