منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیراکرام اللہ گنڈاپور خودکش حملے میں شہید‎

datetime 22  جولائی  2018 |

ڈیرہ اسماعیل خان(سی پی پی)تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پورخودکش حملے میں شہیدہو گئے ہیں،حملے میں ان کے ڈرائیور بھی شہید ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ خان گنڈا پور اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے۔

اتوار کی صبح ڈی آئی خان میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے ،امدادی کارکنوں نے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔گنڈاپورڈی آئی خان کے حلقہ پی کے 99 سے امیدوار ہیں جبکہ پرویز خٹک کی کابینہ میں وزیر زراعت بھی رہے ۔اکرام اللہ خان گنڈا پور سمیت دیگر زخمیوں کے علاج کے لئے قریب واقع طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کیاگیا ان کا علاج جا ری تھا کہ دوران علاج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملے۔واقعے میں دیگر3زخمیوں کو جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں علاج جا ری ہے۔واضح رہے کہ اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بھائی اسراراللہ خان گنڈاپور بھی2014میں ایک خود کش حملے کے نتیجہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…