اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں صرف سرکاری چینل دیکھنے کی اجازت۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل کی انتظامیہ نے نواز شریف کو ایک عدد ٹی وی فراہم کیا ہے۔ ٹی وی رنگین ہے لیکن اس کے رنگوں کا پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی وہاں پر کوئی چینل آتا ہے۔نواز شریف نے جب جیل حکام سے کہا کہ ٹی وی پر کچھ نظر نہیں آرہا تو ٹی وی کی ٹوئننگ کی گئی جس کے بعد صرف دو چینل ہی آئے جن میں سے
ایک پی ٹی وی ہوم اور دوسرا پی ٹی وی سپورٹس تھا۔انہوں نے جب جیل کے اہلکار سے پوچھا کہ کوئی اور چینل بھی ہے جس پر اہلکار کا کہنا تھا کہ سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے اس اہلکار کے بقول سابق وزیر اعظم کو ایک عدد اخبار بھی روزانہ فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ اختیار جیل انتظامیہ کے پاس ہے کہ وہ کونسا اخبار نواز شریف کو پڑھنے کے لیے دیتے ہیں۔واضح رہے کہ حنیف عباسی بھی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔