راولپنڈی(نیوزڈیسک)ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کے بارے میں حتمی فیصلہ سنانے سے پہلے عدالت نے ایسا حکم جاری کردیا کہ کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو گرفتار کئے جانے کا امکان پیداہوگیا ہے ،
ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا اس کیس کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا لیکن اس سے قبل جب عدالت میں بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں تو کھلبلی مچ گئی، توقع کی جارہی ہے کہ حنیف عباسی کو گرفتار کرلیاجائے گا،فیصلے میں مزید تاخیر کی گئی ہے تاہم کچھ ہی دیر میں فیصلہ متوقع ہے راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے اپنے دلائل مکمل کیے۔جس کے بعد جج سردار محمد اکرم نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جس کو جلد ہی سنائے جانے کا امکان ہے ۔عدالت کے احاطے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے جب بکتر بند گاڑی منگوا ئی گئی تو کھلبلی مچ گئی اور بکتر بند گاڑی منوائے جانے کے باعث میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ عدالتی فیصلے میں حنیف عباسی کی گرفتاری کے احکامات دیئے جاسکتے ہیں۔