اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا آج سنایا جانے والا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ تین سے چار گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج ہی تین سے چار گھنٹے بعد سنادیا جائے گا۔ اس سے قبل عدالت نے
حنیف عباسی کے وکیل کو 12بجے تک اپنے حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حنیف عباسی کی جانب سے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ الیکشن کے بعد سنائے جانے کی اپیل کی تھی جسےعدالت مسترد کردیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ کوئی عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا کہ کب فیصلہ سنایا جائے اور کب نہیں۔