اسد عمر پر فائرنگ

21  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کردی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی اسد عمر کے جلسہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ پر نامعلوم مسلم لیگی گاڑیوں کا حوالہ دیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔تھانہ رمنا کے اے ایس آئی سجاد احمد نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ گزشتہ شب پاکستا ن تحریک انصاف کے حلقہ 54کے امیدوار اسد عمر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ کی آٹھ 9گاڑیاں گزریں تو انہوں نے نعرے بازی کی ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکا گیاکہ وہ کوئی ایسے نعرے نہ لگائیں جس سے ماحول کشیدہ ہو جائے ۔اسی اثناء میں ایک پھر دوسرا اور یکے بعد دیگرے چار ہوائی فائر کیے گئے جس سے مجبوراٗ اسد عمر کو اپنی تقریر ختم کرنا پڑی۔پولیس نے اے ایس آئی کے درخواست پر زیر دفعات 337-H.188,148,اور 149کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مقدمہ نمبر 306/18سے متعلق ایس ایس پی آپریشن نے بھی وضاحت طلب کی ہے اور متعلقہ ڈی ایس پی کو فوری انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…