جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنرل جیلانی نواز شریف سے کیا منگوایا کرتے تھے؟ نواز شریف کیسے چاپلوسی اور خوشامد کرکے وزیراعلیٰ پنجاب بنے؟ جنرل جیلانی کے قریبی ساتھی میاں زاہد سرفراز ایسی باتیں سامنے لے آئے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کے سابق قریبی ساتھی میاں زاہد سرفراز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے 1985ء میں وزیراعلیٰ بننے میں میرا بھی ہاتھ ہے۔ جب میں 78ء میں کامرس میں ہوتا تھا تو کیبنٹ میں میرا نہایت مثبت کردار تھا، لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان وہ ڈیفنس سیکرٹری تھے، وہ مجھ سے بہت متاثر ہوئے ان سے میری دوستی ہو گئی،

جب وہ گورنر بنے تو دوستی مزید مضبوط ہو گئی، میاں زاہد سرفراز نے کہا کہ میری پہلی ملاقات میاں نواز شریف ایسے ہوئی کہ غلام جیلانی کو میں نے ایک کام کہا ہوا تھا اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، کسی کی رپورٹ غلط آ گئی تو جیلانی خان نے صبح آٹھ بجے مجھے فون کیا کہ میاں صاحب آ جائیں میرے ساتھ آ کر ناشتہ کریں تو میں نے کہا کہ میں ابھی سویا ہوا اٹھا ہوں منہ بھی نہیں دھویا انہوں نے کہا کہ ایسے ہی آ جاؤ، میں سلیپر میں ہی چلا گیا، ہم لوگ لان میں بیٹھ گئے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا کھاؤ گئے، میں نے کہا کہ انڈہ پراٹھا منگوا لیں، انہوں نے کہا کہ انار کا جوس پی لیں بہت اعلیٰ ہے لیکن میں نے منع کر دیا کہ نہیں مجھے شوگر ہے، میں نے جوس نہیں پینا۔ انہوں نے بیرے کو ناشتہ لانے کو کہا۔ تھوڑی دیر بعد ان کو جوش اٹھا کہ میاں صاحب میرے کہنے پر ایک دفعہ جوس پی کر دیکھیں، میں نے کہا کہ منگوا لیں، جیلانی صاحب نے ایک لڑکے کو آواز دی جو سفید کرتا شلوار میں وہاں پھر رہا تھا، انہوں نے آواز دی کہ نواز، وہ بھاگتا ہوا آیا تو انہوں نے اس سے کہا کہ جاؤ بیرے کو کہو کہ میاں صاحب کے لیے بھی انار کا جوس لے آؤ۔ جس پر میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے، کہنے لگے یہ اتفاق فاؤنڈری والے میاں شریف کا بیٹا نواز شریف ہے۔ میاں زاہد سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت پہلی دفعہ نواز شریف کو دیکھا۔

اس کے بعد انہوں نے 1981ء میں نواز شریف کو وزیر خزانہ لگا دیا، میاں زاہد سرفراز نے کہا کہ میں نے جنرل ضیاء الحق کے ساتھ کام کیا ہوا تھا اس لیے وہ میری بہت عزت کرتے تھے اور میری باتوں کا ان پر بڑا اثر ہوتا تھا، میاں نواز شریف کو بھی یہ پتہ تھا کہ میرا ان سے واسطہ ہے، جب یہ وزیر بنے تو انہوں نے مجھ سے مراسم بڑھانے کی کوشش کی اور مجھے کیا پتہ تھا میں بھی ہیلو ہائے میں لگا رہا۔ جب نان پارٹی الیکشن ہوا تو ملک اللہ یار وزیراعلیٰ کی سیٹ کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے،

غلام جیلانی نے مجھے فون کرکے لاہور بلوایا اور جب میں ان سے ملا تو انہوں نے کہا کہ ملک اللہ یار وزیراعلیٰ کی سیٹ کے لیے بطور امیدوار سامنے آ گیا ہے اور وہ جیت بھی جائے گا، میاں زاہد سرفراز نے کہا کہ مارشل لاء کا دور تھا، غلام جیلانی نے کہا کہ ہماری فوجی حکومت ہے اگر وہ بن گیا تو وہ پرانا سیاستدان ہے ہمیں تنگ کرے گا۔ میرے خیال میں اگر نواز شریف کو بنا دیا جائے تو یہ ایک گڈا ہے اس کی موم کی ناک ہے جدھر چاہیں گے موڑ لیں گے۔ یہ ہمیں سوٹ کرتا ہے، آپ کا کیا خیال ہے،

میں نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں، میں تو اللہ یار کی عزت بھی کرتا ہوں تو بننا بھی اسی کو چاہیے لیکن وہ سیاسی آدمی ہے آپ کو وہ تنگ تو کرے گا تو بنا لے اگر آپ نواز شریف کو بنانا چاہتے ہیں۔ غلام جیلانی نے صدر ضیاء الحق کو فون کرکے رپورٹ دے دی کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے، میاں زاہد سرفراز نے کہا صدر ضیاء الحق نے پتہ کس وجہ سے پوچھ لیا کہ آپ نے میاں زاہد سرفراز سے بات کی ہے، غلام جیلانی نے کہا کہ میری کل ہی ان سے بات ہوئی ہے وہ بھی اس پر متفق ہیں، جس پر صدر ضیاء الحق نے مجھ سے فون پر پوچھا کہ جیلانی صاحب سے نواز شریف کے متعلق آپ کی بات ہوئی تو میں نے کہا کہ جو وہ نقطہ نظر کہتے ہیں اس کے مطابق تو درست ہے اس طرح میاں نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…