اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر۔نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے
جمع کروائی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 3باروزیراعظم بننے والے کو اس قانون کے تحت سزادی گئی جوختم ہوچکا،نیب کاقانون 18ویں ترمیم کے بعدختم ہو چکاہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب قانون غیر موثر ہے ، اس کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی تھی،غیرموثرقانون کے تحت سزا کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کودرخواست پرسماعت کریں گے۔