اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لیے فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا، جس میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔
جس کے جواب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا جبکہ پاک آرمی کے جوانوں اور افسران نے بھی اس میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ یہاں تک کہ طالب علم بھی پیچھے نہ رہے۔ ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے 15 لاکھ، حمزہ علی عباسی نے 3 لاکھ اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پندرہ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ اس فنڈ میں اب تک 11 کروڑ6 لاکھ 70ہزار 227 روپے جمع ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔160 پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لیے فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا، جس میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔ وزارت خارجہ کے تمام افسران نے 3دن جبکہ سٹاف ممبران نے ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ملازمین نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے،وزارت داخلہ کے تمام افسران 3دن جبکہ تمام اسٹاف ممبرز ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔
قومی مقصد کیلئے فنڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے عملے کے گریڈ 1سے گریڈ15تک ایک دن جبکہ گریڈ 16اور اس سے اوپر کے ملازمین نے 2دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا ، مہمند ڈیم کے فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خارجہ نے اپنی وزارت کی مدت کے دوران کی تمام تنخواہیں اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ واپڈا کے سابق چیئرمینوں انجینئر شمس الملک اور شکیل درانی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ا یک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ توانائی کے ان دونوں پراجیکٹس کی تعمیر سے پاکستان میں پانی کی کمی اور بجلی پیدا کرنے جیسے بڑے مسائل پر قابو پایا جائے گا، نیویارک میں پاکستانی امریکن کیمونٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی اپیل پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔وہ امریکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ڈیمز کے لیے فنڈ اکٹھا کریں گے، اب چیف جسٹس کے ڈیم بناؤ فنڈ اکاؤنٹ میں پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات جمع کرانا شروع کردیے ہیں جس سے فنڈ کی رقم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔