اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں مظاہروں کی شکل میں اڈیالہ جیل میں لیگی خواتین و دیگر کارکنان کی آمد نے نوازشریف اور مریم نواز کو ایک اور مصیبت میں ڈالنے کے امکانات پیدا کردیئے ، اڈیالہ جیل کی سکیورٹی خطرے سے دو چار ہو گئی ، میڈیا ورکرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اڈیالہ جیل کے باہر ہمہ وقت موجودگی اڈیالہ جیل کیلئے سکیورٹی رسک بن گئی،
مریم نواز اور نوازشریف کسی اور جیل منتقل کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی ملاقات کے سلسلے میں لیگی رہنماؤں کی آمد اور خواتین کارکنان کی ریلیاں اڈیال جیل کی سکیورٹی کیلئے خطرے کی علامت بن گئی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ہمہ وقت رش کسی بھی وقت ناگہانی صورتحال پیداکرسکتا ہے جس کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ دی ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی ملاقاتوں کو محدود کیا جائے بصورت دیگر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی خطرات پیدا کردے گی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں اڈیالہ کے باہر یوں اژدھام رہا تو پھر باپ بیٹی کو میانوالی یا کسی دوسرے ضلع کی جیل میں منتقل کرنا باعث محبوری بن جائے گا۔ نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں مظاہروں کی شکل میں اڈیالہ جیل میں لیگی خواتین و دیگر کارکنان کی آمد نے نوازشریف اور مریم نواز کو ایک اور مصیبت میں ڈالنے کے امکانات پیدا کردیئے ، اڈیالہ جیل کی سکیورٹی خطرے سے دو چار ہو گئی ، میڈیا ورکرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اڈیالہ جیل کے باہر ہمہ وقت موجودگی اڈیالہ جیل کیلئے سکیورٹی رسک بن گئی،مریم نواز اور نوازشریف کسی اور جیل منتقل کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی گئی۔