پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران شدید زخمی

16  جولائی  2018

نوشہرہ(نیوزڈیسک) پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما اورسابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران سٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ہیں، نوشہرہ کے علاقے جہانگیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ جاری تھا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اچانک سٹیج سے گر پڑے جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں، ڈاکٹرز کے مطابق

پرویز خٹک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے پرویز خٹک کو انتخابی مہم میں مزید حصہ لینے سے منع کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہے، پرویز خٹک کی نوشہرہ میں پوزیشن کافی مضبوط بتائی جارہی ہے جہاں وہ کافی عرصے سے ناقابل شکست رہے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد ان کے خلاف پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے ان کے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتھا۔‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…