جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کی خاطر مدارت کیلئے لاہور سے اب کس کو اڈیالہ جیل بھیجا جا رہا ہے؟ یہ شخص کون ہے اور شریف فیملی کے لیے کیا کچھ کرے گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کالم نویس منصور آفاق اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ رات کسی کی آمد پر اڈیالہ جیل کی دیواریں گنگنا اٹھی تھیں، وہ لکھتے ہیں کہ جیل میں جشن کا سماں ہے۔ کمرے سجا دئیے گئے ہیں۔ ضروریاتِ زندگی کا تمام سامان پہنچا دیا گیا۔ فریج کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے پڑے ہیں۔ٹیلی وژن کے ساتھ ڈش جوڑ دی گئی ہے۔اخبارات ایک طرف بڑے سلیقے سے رکھ دئیے گئے ہیں۔

بیڈ پر نئی اور قیمتی چادریں بچھا دی گئی ہیں۔بازار سے نئے تکیے منگوائے گئے ہیں۔اٹیچ باتھ رومز میں تمام ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔چھ مشقتی کام کاج کیلئے حاضر کھڑے ہیں جن میں دو خواتین بھی ہیں۔ ابھی تک تو کھانا باہرسے آیا ہے مگر لاہور سے ایک بہت اعلیٰ کلاس کا باورچی کسی وقت بھی اڈیالہ جیل پہنچ سکتا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ بالکل اُسی طرح تین قیدیوں کے آگے پیچھے بھاگ رہا ہے جیسے کسی مرید کے گھر میں کوئی پیر آ گیا ہو مگر ایون فیلڈ کی آسائشیں کہاں اور اڈیالہ جیل کہاں۔ معروف کالم نویس منصور آفاق نے اپنے کالم میں شہباز شریف کے حوالے سے لکھا کہ شہباز شریف کی ریلی مال روڈ پرچیئرنگ کراس سے آگے نہ جا سکی۔ایسا کیوں ہوا۔کیا واقعی شہباز شریف نیسنجیدگی سے عوام کو جمع کرنے کی کوشش نہیں کی یا نون لیگ کے کارکن اُن پر یونہی الزام لگا رہے ہیں۔بیس پچیس ہزار لوگ تو گھروں سے نکلے مگر لوگ کہتے ہیں کہ لاہور جہاں ایم این اے کی چودہ نشستیں ہیں اگر ایک نشست سے نون لیگ کاایک امیدوار دس ہزار ووٹرز کو بھی باہر نکال لاتا تو ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ صرف لاہور سے ریلی میں شریک ہوتے۔ پورے پنجاب سے تو دس پندرہ لاکھ لوگ جمع ہو سکتے تھے۔نواز شریف کی کابینہ میں جتنے وزیر تھے اگر ہر سابق وزیر ہی آ ٹھ دس ہزار لوگ اپنے حلقے سے لے آتا تو چار پانچ لاکھ جمع ہو گئے ہوتے لیکن کابینہ کے اسی فیصد وزیروں نے خود ریلی میں شرکت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…