لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ 97 لاکھ روپے ہے۔ معروف صحافی عبدالمالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر قانون سے ایون فیلڈ ہاؤس کے حوالے سے پوچھا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد اس پر موو کر رہے ہیں،
معروف صحافی نے کہا ماہرین کی رائے ہے کہ اگر پاکستان نے جلدی اس پر کوئی قدم نہ اٹھایا تو برطانیہ کی حکومت اپنے قانون کے مطابق انہیں ضبط کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے بروقت کوئی کلیم اور پراپرٹی اٹیچ کرنے کی درخواست نہ ڈالی تو برطانوی حکومت اپنے لیے وہ جائیدادیں ضبط کر سکتی ہے، محمد مالک نے کہا کہ اگر پاکستان نے دیر کر دی تو تیسری پارٹی کو فائدہ ہوگا، محمد مالک نے کہا کہ انہوں نے ان فلیٹس کو کرائے پر لگا دیا ہے وہاں پر ایجنٹس سے کہا گیا ہے کہ ان فلیٹس کو لانگ ٹرم یا پھر شارٹ ٹرم کرائے پر چڑھا دیں انہوں نے بتایا کہ شارٹ ٹرم کا کرایہ 60 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ بنتا ہے اور یہ پاکستانی 97 لاکھ بنتے ہیں اور لانگ ٹرم کا کرایہ 20 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ جس کے پاکستانی 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ اگر آپ اور میں اس طرح کی زندگی کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو ہمیں شریف خاندان کی طرز کی زندگی گزارنے کے لیے ایک ہفتے کے 97 لاکھ چاہیے ہوں گے، سینئر صحافی نے کہا کہ اگر ایون فیلڈ ہاؤس کو پاکستانی حکومت کرایہ پر چڑھا دے تو سولہ کروڑ روپے سے زیادہ کرایہ بنتا ہے۔ سینئر صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ 97 لاکھ روپے ہے۔ معروف صحافی عبدالمالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر قانون سے ایون فیلڈ ہاؤس کے حوالے سے پوچھا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد اس پر موو کر رہے ہیں