پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’پرویزخٹک چرس پیتے ہیں‘‘حقیقت سامنے لانے کیلئے چیف جسٹس سے کون سا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیاگیا؟سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مشکل میں پھنس گئے

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔رحمن ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں گلوچ دینا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے کارکن رہے اور ان کے گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھی رہا تھا۔انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔رحمن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دہرایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پرویز خٹک کو ان کی ہی زبان میں جواب نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان سیاست میں گالم گلوچ کروا رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی کارکنان کیلئے غیرمناسب الفاظ استعمال کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…