اے این پی دہشتگردوں کے نشانے پر ،انتخابی امیدوار کے مہمان خانے پر گولیوں کی بوچھاڑ ،پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر زد میں آگئے

16  جولائی  2018

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ انجینئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔مستونگ میں خودکش دھماکا، بی اے پی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149سے زائد افراد شہید ہو گئے ۔عام انتخابات 2018 کا دن قریب آتے ہی ملک میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے اور 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔13 جولائی کو مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اْسی دن خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہوئے، اس حملے میں 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔7 جولائی کو بنوں میں ہی پی کے 89 میں انتخابی مہم کے دوران متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں کے قافلے کے قریب حملہ ہوا تھا، جس میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…