لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ان کی لندن میں رہائش ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی شہری اس احتجاج سے تنگ آ چکے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کو ای میل کی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی
سزا یافتہ فیملی ایون فیلڈ ہاؤس میں رہ رہی ہے، اس فیملی پر پاکستانی عدالتوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے، ایون فیلڈ کے پاس سے گزرتے ہوئے لوگ چور چور کی آوازیں لگاتے ہیں، ای میل میں مطالبہ کیا گیا کہ ایون فیلڈ ہاؤس سے اس مجرم فیملی کو نکالا جائے تاکہ ہم پرسکون نیند سو سکیں۔ ای میل میں کی گئی یہ درخواست حسن نواز اور حسین نواز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔