لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے اخبار دی گارڈین نے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) سے آگے ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اتحاد ائر لائنز سے اخبار کو بتایا کہ جیل کون جانا چاہتا ہے مگر پاکستان میں ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے
کے لیے یہ بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔ رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی گرفتاری سے انتخابی مہم میں جان پڑ گئی ہے، مزید لکھا گیا کہ ملک بھر میں یورپی الیکشن مانیٹرز کو تعیناتی کی اجازت مل گئی ہے اس کے علاوہ کہا گیا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف تازہ سروے میں پاکستان مسلم لیگ سے قدرے آگے ہے۔