اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

(ن) لیگ میں اصل مقابلہ شہبازشریف اور کس کے درمیان ہے؟ الیکشن کے بعدپارٹی کے اندر کیا ہونیوالا ہے؟شیخ رشید کے اہم انکشافات

datetime 15  جولائی  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو دس دن میں اپیل دائر کرنے کیلئے لازمی واپس آنا تھا، ن لیگ کی سیاست کی لاہور میں ہوا نکل گئی ہے۔

لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے جتنے لوگ نکلے اتنے تو ہماری کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف تحریک میں صرف کراچی میں70سے80ہزار لوگ باہر نکلے تھے۔ان کا طنزیہ کہنا تھا کہ سنا ہے لوگ شہباز شریف کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے تھے، شہباز شریف کی ہمت نہیں، نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، ن لیگ میں اصل مقابلہ شہبازشریف اور شاہد خاقان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈاکو اور لٹیرا ہے، جیل نوازشریف کا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہونا چاہئے کیونکہ شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے، یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے، یہ اپنی جائیداد بیچنے کے چکر میں تھے لیکن میڈیا پر شور تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بھی ملک کے سیاسی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے، ن لیگ انتخابات میں ہارنے پر دھاندلی کا رونا روئے گی، ابھی ملک میں چور مچائے شورکی فلم لگے گی، ن لیگ میں الیکشن کے بعد ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، کچھ پنچھی اڑ گئے کچھ اب منتخب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…