نوازشریف اور مریم کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ ،جانتے ہیں باپ بیٹی کے دل کس رفتار سے دھڑ ک رہے تھے؟

15  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک) نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنہ کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق نو از شریف کی نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ جبکہ مریم نواز کی  نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی  کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف سے نام، عمر، امراض، ادویات، صحت سے متعلق پوچھا اور ایک سوالنامہ پر کیا۔

معائنہ کے وقت نواز شریف کا بلڈ پریشر 90-130، شوگر لیول 162 تھا جب کہ نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔سابق وزیراعظم انسولین، امراض قلب سمیت مختلف ادویات ہمراہ لائے ہیں۔میڈیکل بورڈ میں شامل خاتون ڈاکٹر نے مریم نواز کا بھی طبی معائنہ کیا۔ معائنہ کے وقت مریم نواز کا بلڈ پریشر 80-120 درجے، شوگر لیول نارمل اور نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ادویات لیتی ہیں، میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کا رویہ نارمل رہا اور پرسکون دکھائی دیں۔دریں اثنا نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کی والدہ بیگم شمیم، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ملاقات کی اس دوران نواز شریف سے اپیل کے کاغذات پر بھی دستخط کروا لئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی البتہ سابق وزیراعظم کے سٹاف کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں جمعرات کے روز ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔دریں اثنا نواز شریف اور مریم نواز کو قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں رکھا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافیہ مجرم نواز شریف کو قیدی نمبر 3421 اور مریم نواز کو قیدی نمبر 3422 الاٹ کر دیا گیا ہے نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…