بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالاخر شہبازشریف اپنے موقف سے دستبردار،اب ’’خلائی مخلوق‘‘ سے کس طرح مقابلہ کیاجائے گا؟ دھماکہ خیز فیصلے،تفصیلات منظر عام پر

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے آڈیالہ جیل کے باہر احتجا ج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 2 روز بعد ہر حلقے میں احتجاجی جلسہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کو درست قرار دیا اور اپنے بیانیے کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہی تھا جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکلے شہباز شریف نے آئندہ کے لئے نواز شریف کے بیانیے کو ہی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا

اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج نہ کرنے اور ہر حلقہ میں 2 روز کے بعد احتجا جی جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۔سابق وزیر اعلیٰ نے موقف نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے۔پاکستان کی سیاست میں خلائی مخلوق کی اصطلاح کو متعارف کروانے کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کیا تو خلائی مخلوق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔انکے بیان سے ظاہر تھا کہ وہ خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ملک میں موجود نادیدہ قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔تاہم نواز شریف کی اس اصطلاح کو بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خوب پذیرائی ملی جو انہوں نے جہانگیر ترین کے ااہل ہونے پر استعمال کی تھی۔نواز شریف جب بھی خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے تو اس سے انکی مراد ملک کی نادیدہ اور مقتدر قوتیں ہوا کرتی تھیں۔سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسٹیبلیشمنٹ ہے۔تاہم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے بھائی نوازشریف کے بیانیے کی نفی کی اور مفاہمت کا دامن تھامے رکھا۔یہاں تک کہ کل انکی گرفتاری کے وقت بھی شہباز شریف کی

جانب سے ائیرپورٹ پہنچنے میں کی جانے والی تاخیر کو انکی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔تاہم سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔شہبازشریف نیاجلاس کیدوران نوازشریف کیبیانییکودرست قراردیا۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو آیندہ کیلییاختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے موقف نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے۔اس سلسلے میں شہباز شریف کانوازشریف،مریم نوازسیملاقات کیلییاڈیالہ جیل جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…