اسلام آباد(نیوزڈیسک)پروگرام روکے جانے کے بعد معروف صحافی طلعت حسین کا شدیدردعمل سامنے آگیا،”جیو“ کو پہلے اس بات کا فیصلہ کرنا پڑے گا،دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی طلعت حسین نے گزشتہ روز جیو ٹی وی پر اپنا پروگرام روکے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب شو اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک کچھ چیزوں کا جیو نیوز کے ساتھ فیصلہ نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ حقیقت پر مبنی صحافت اور رپورٹنگ کے بغیر صحافت کوئی معنی نہیں رکھتی ، واضح رہے کہ گزشتہ روز طلعت حسین کا شو جیو نیوز کی انتظامیہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے روک دیاتھا۔