اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے ایک نجی طیارے کے ذریعے میاں شہباز شریف ان کی والدہ اور حمزہ شہباز اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں جو یہاں سے سیدھا اڈیالہ جیل جائیں گے۔ جہاں یہ لوگ میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ کل ایک نجی ٹی وی چینل نے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کی والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اور اس میں رقت آمیز مناظر سامنے آئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا تھا ، ان کی والدہ سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی ، اب ان کی والدہ بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔