پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں بری طرح پھنسنے کے بعد شریفوں کے مختلف ممالک سے رابطے، بڑے اسلامی ملک کاصاف انکار ،پانچ بڑے ممالک حمایت پر رضامند،معروف بھارتی میڈیاگروپ نے کیا سازش تیارکرلی؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (نیوزڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز پاکستان پہنچنے کیلئے پہلے اتحاد ائیرویز کی فلائٹ کے ذریعے ابو ظہبی پہنچے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوابو ظہبی ائیر پورٹ پروہاں کی حکومت کی جانب سے سرکاری پروٹوکول دینے اور وی وی آئی پی طریقہ سے وہاں سات گھنٹے گزارنے کے پروگرام کومسترد کر دیا ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے سرکاری پروٹوکول کے حصول کیلئے سرگرم شخصیت کو پیغام دیا گیا تھاکہ وہ کسی بھی سزا یافتہ شخص کو نہ تو سپورٹ کریں گے اور نہ ہی ایسے شخص کو کسی قسم کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا تھاکہ وہ کسی بھی ملک کے معاملات میں دخل نہیں دیتے اور کرپشن کے خلاف خود وہ جنگ کر رہے ہیں لہٰذا متحدہ عرب امارات حکومت کسی بھی سزا یافتہ شخص کی مدد نہیں کرسکتی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے قریبی افراد نے قطر اور ایران سے رابطے کئے ہیں اور قطر کی ہی طرف سے ایران کو بھی نواز شریف کی حمایت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ برطانیہ ، بھارت ، اور امریکی لابی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پاکستان روانگی سے پہلے تین غیر ملکی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ نوازشریف کے ساتھ آنے والے انٹرنیشنل میڈیا میں پانچ ایسے ٹی وی چینلز اور دو اخبارات کے نمائندے بھی شامل تھے جن کو ایک معروف بھارتی میڈیا گروپ نے نواز شریف کیلئے ارینج کیا اور وہ پاکستان میں ایسے افراد کے انٹر ویوز بھی کریں گے جو اداروں کے خلاف بات کریں گے اور ان کے ان انٹرویوز کو معروف بھارتی و غیر ملکی ٹی وی چینلز پر نشرکر کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں پروٹوکول نہ ملنے پر نواز شریف اور مریم نواز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…