اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز کا بی کلاس لینے سے انکار ،اڈیالہ جیل سے پہلا پیغام جاری ،جانتے ہیں کیا کچھ کہا؟

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق مریم نواز نےاڈیالہ جیل سے جاری  پیغام  میں کہا کہ مجھے بی کلاس حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ بی کلاس لینے کے لیے اپلائی کرنے سے انکار اپنی مرضی سے کیا، یہ خالصتاً میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کا کوئی دبائونہیں تھا۔

دریں اثناء سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کیٹیگری الاٹ کی گئی جس کے تحت وہ روم کولر ، بیڈ ، میٹرس ، جائے نماز ، ویل چیئر اور میزکرسی استعمال کر سکیں گے۔ تاہم تمام اشیاء اپنے خرچ پر خریدنا ہوں گی جبکہ بی کیٹیبگری کے حصول کی بنیاد شرائط ، بی اے کی ڈگری ، این ٹی این نمبر اور 6 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادائیگی سمیت دیگر کوائف مکمل کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کیٹیگری الاٹ کر دی گئی ۔ جیل حکام نے سابق وزیر اعظم کو اس کیٹیگری کے حصول کی بنیادی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے جس کے تحت بی اے کی ڈگری ، نیشنل ٹیکس نمبر اور 6 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادائیگی سمیت دیگر کوائف مکمل کرنا لازمی ہیں جبکہ بی کیٹیگری الاٹ ہونے کی صورت میں سابق وزیر اعظم روم کولر ،میٹرس ، بیڈ ، جائے نماز ، ویل چیئر کتابیں پڑھنے کے لئے میز اور کرسی سمیت دیگر سہولیات استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ تمام اشیاء انہیں اپنی جیب سے اور اپنے خرچ پر خریدنا ہوں گی جبکہ بی کیٹیگری کے تحت نواز شریف سے ملنے کے لئے آنے والوں کو ملاقات میں بھی آسانی ہو گی ۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کو کل  رات لاہور ائیرپورٹ پر گرفتارکیا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…