پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں پہلی رات ،باپ بیٹی صبح سویرے اٹھے،نماز پڑھی اورپھر دونوں کو ناشتے میں کیا کچھ پیش کیا گیا؟جان کر لیگی کارکنوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں پہلی رات کاٹ چکے ہیں جہاں انہیں آج  جیل میں  انڈا ، پراٹھااور چائے کا ناشتہ پیش کیا گیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جبکہ مریم نواز کو خواتین کی بیرکس میں قید کیا گیا ہے۔ جیل میں پہلی رات کاٹنے کے بعد باپ بیٹی فجر کی نماز کے وقت اٹھے اور نماز ادا کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کوجیل میں ناشتے میں انڈا ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل کی چائے سے ناشتہ کیا اور چائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی لیں جبکہ مریم نواز نے جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔واضح رہے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لاہور میں گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو نیب پراسیکیوٹر نے درخواست دی کہ انہیں عدالت میں پیش کرنا سکیورٹی رسک ہے مجرموں کی جیل منتقلی اور سزا پر عملدرآمد کے لئے وارنٹ جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے ملزمان کی حاضری کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر کیا اور سزا کے وارنٹ پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیکل بورڈ آج ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل جائے گا جہاں وہ نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کرے گا۔میڈیکل بورڈ پولی کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہو گا۔ کنسلٹنٹ، فزیشن ڈاکٹر آصف میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہونگے جبکہ شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹرز بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…