اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد بشیررات دس بجے احتساب عدالت پہنچ گئے اور انہوں نے عدالت لگا لی، نیب پراسیکیوشن کی ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی اور کہا گیا کہ دونوں مجرموں کو عدالت میں پیش کیا جائے ، جج محمد بشیر انتظار کرتے رہے لیکن نیب نے مجرمان نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کر لی
اور کہا رات کے اس وقت ان دونوں کو عدالت لانا سکیورٹی رسک ہے اس لیے وارنٹ جاری کر دیے جائیں، اس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کے قید کے وارنٹ جاری کر دیے جن پر مجسٹریٹ عملدرآمد کروائے گا اورجج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کی اجازت دے دی۔