اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نواز شریف کو دھوکہ دے گئے، لاہور میں حیران کن صورتحال

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف اور مریم نواز لندن سے ابوظہبی اور پھر لاہور بھی پہنچ گئے اور باپ بیٹی کو اسلام آباد کے لیے بھی روانہ کر دیا گیا ہے لیکن شہباز شریف اپنے کارکنوں کے ساتھ ابھی تک ائیرپورٹ ہی نہیں پہنچے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ

لوگوں کو زیادہ دیر تک روک سکے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے ہی نہیں نکلے ن لیگ کی تمام قیادت نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیا، نہ ہی لوگوں کو اکٹھا کر سکے اور نہ خود ائیرپورٹ پہنچے،ایجنسیوں کے مطابق لاہوری پیچھے رہ گئے نواز شریف کی گرفتاری ریلی کے ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو رات تقریباً ساڑھے 9بجے گرفتار کر کے لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ مگر جب نواز شریف کی گرفتاری ہوئی تو استقبال کے لئے آنے والی ریلی چیئرنگ کراس پر ہی پہنچی تھی۔ جو ایئر پورٹ پر نہ پہنچ سکی ۔ ایئر پورٹ پر محض چند کارکن پہنچے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینر کھڑے کرکے راستے بلاک کر دیے تھے جس کی وجہ سے لیگی کارکنان اور رہنماؤں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لاہور کے کئی مقامات پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھراؤ کے واقعات بھی ہوئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیل بھی فائر کیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…