اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

باپ بیٹی بچھڑ گئے نواز شریف اور مریم نواز کو الگ الگ کر دیا گیا‎

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد علیحدہ علیحدہ راولپنڈی کے لیے روانہ کیا گیا، میاں نواز شریف کو ایک خصوصی جیٹ طیارے کے ذریعے راولپنڈی روانہ کیا گیا ہے اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے الگ الگ روانہ کیا گیا ہے، میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ

نیب اور ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے میں گرفتار کر لیا ہے ،مریم نواز کو خاتون اہلکاروں نے گرفتار کیا، نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے ہیں، واضح رہے کہ جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی سے پرواز لاہور پہنچی تورینجرز ، پولیس ، نیب اور ایف آئی اے کی ٹیمیں طیارے میں داخل ہو گئی ،اے آر وائی ٹی وی کے مطابق طیارے میں موجود لیگی کارکنان نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو اپنے حصار میں لے لیا اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کی گئی ، لیکن کچھ دیر بعد نیب کی ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر رینجرز ، پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے، اس سے قبل لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ طیارے کے ساتھ ٹیوب لگائی جائے تو تب نواز شریف اتریں گے، اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافروں سے کہا کہ وہ فوراً طیارے سے اتر جائیں اور مسافروں کو انتباہ کیا گیا کہ اگر کسی نے مزاحمت کی تو اسے گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا جائے گا، رینجرز اور پولیس کے بعد نیب کی ٹیم ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ نواز شریف کے گرفتاری کے وارنٹ لے کر طیارے میں پہنچ گئی ، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…