اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیے جانے کا قوی امکان ہے ، نیب کی جانب سے گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم لاہور کی بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ مریم نواز اور نواز شریف خلیجی ائیرلائن اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستانی حدود میں داخل ہو چکے ہیں، یہ پرواز 8 بج کر 56 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی،
یاد رہے کہ اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ پر سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔میاں نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر آنے والی پرواز اب پاکستانی حدود میں داخل ہو چکی ہے، واضح رہے کہ ان کے ہمراہ ہمراہ چالیس سے زائد لیگی رہنما بھی موجود ہیں، مرتضیٰ عباسی اور حنا پرویز بٹ بھی ان میں شامل ہیں، واضح رہے کہ بعض وجوہات کی بناء پر پاکستان آنے والی یہ پرواز لیٹ ہو گئی اگر فلائٹ بروقت آتی تو سوا چھ بجے لاہور لینڈ کر جاتی مگر اب اس پروازکی آمد 8 بج کر 56منٹ پرمتوقع ہے۔طیارے کی لینڈنگ کے بارے میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو آدھا گھنٹہ پہلے بتا دیا جائے گا، یہاں پر میاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا جائے گا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق باقی مسافروں کو جہاز سے نہیں اتارا جائے گا، ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔نیب کی ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے حراست میں لے گی۔ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ طیارہ اسلام آباد لینڈ کرے گا یا لاہور میں ، اس بات کا قوی امکان ہے کہ طیارے کا رخ لاہور کی بجائے اسلام آباد کی جانب موڑ دیا جائے، جہاں اسلا م آباد ائیرپورٹ پر دو بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں اور سکیورٹی میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ اسلا م آباد ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ کچھ دیر میں لاہور لینڈ کرے گا۔