جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مجھےحسن عسکری پر اعتما د نہیں کیونکہ۔۔۔! نواز شریف نےوطن واپسی سے کچھ دیر قبل ایسا اعلان کر دیا جس نے لیگی رہنمائوں کا خون جوش سے گرما دیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آئی این پی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی میرے عزم کو کم نہیں کرسکتا،میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں ،جہاں سے مرضی گرفتار کرلیں، ووٹ کو عزت دو کیلئے میں خود پاکستان پہنچ رہا ہوں، ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے یا انہیں ہٹایا جانا چاہیے،پنجاب کے عوام کو نگران وزیر اعلیٰ پر اعتماد نہیں رہا،

اگر الیکشن کی ساکھ نہیں رہے گی تو اس کے نتائج کون مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ابوظہبی پہنچ کر فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، میں حیران ہوں کہ پہلے تو ایسا کبھی نہیں ہوا،آج یہ سب کیوں ہوا؟ یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ووٹ کو عزت دینے کیلئے نکلا ہوں، اس میں میڈیا کچھ ڈر کرپیچھے ہٹ رہا ہے جب عوام نہیں ڈر رہے تو پھر میڈیا کو بھی آگے بڑھنا چاہیے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میدان جنگ بنا ہوا ہے اور دس دن بعد انتخابات ہیں، ایسا دنیا میں کوئی ملک نہیں کر سکتا صرف پاکستان ہی کرسکتا ہے اور گزشتہ 70 سال میں پاکستان نے کئی نقشے تبدیل کئے،جو کچھ بھی پنجاب میں ہو رہا ہے ایسا کسی صوبے میں نہیں، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اب الیکشن کمیشن کی کیا ساخت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیمار اہلیہ کو ہسپتال میں تشویشناک حالت میں چھوڑ کر آرہا ہوں، جس مقصد کیلئے میں آرہا ہوں وہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آگے بڑھ رہی ہے، ہمارے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کروا کر جیپ میں ڈالا جا رہا ہے، میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، سب کو معلوم ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر پانچ ٹی وی چینلز بھی ساتھ کھڑے ہو جائیں تو یہ صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میرے عزم کو کم نہیں کرسکتا اور قوم کا بھی یہی جذبہ ہے اور ایسا جذبہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں جہاں سے مرضی گرفتار کرلیں، میں نے ملک کو قوم کی خاطر اسٹینڈ لیا،۔نواز شریف نے کہا کہ میں اپنا کام کر رہا ہوں ‘ اپنی جدوجہد کو آخری حد تک لے کر جا رہا ہوں ‘ میں نے جو اقدامات اٹھانے تھے اٹھا لئے ہیں،میں پاکستان کا قرض چکانے کیلئے آ رہا ہوں جو مجھ پر واجب ہے اور عوام پر بھی واجب ہے۔25جولائی کو نتائج سب کے سامنے آ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…