اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 20افراد شدید زخمی،لیویز ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 20افراد شدید زخمی
ہو گئے ہیں ۔لیویز ذرائع نے سراج رئیسانی کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں قافلے کی صورت میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ سراج رئیسانی پی بی 35بلوچستان کے انتخابی امیدوار تھے ۔ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدوار ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔