منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ان لوگوں کو فوراً پھانسی پر لٹکا دو ! آرمی چیف نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ،دہشت گردوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کئے، ان دہشتگردوں میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیا الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ،

باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل،مجموعی طور پریہ دہشت گرد 7 شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاورں کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے ،ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ ان دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں نے سزا ئیں سنائیں جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اورتعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے اور انہوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 7 عام شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عبدالغازی ولد سبیل خان لیفٹیننٹ کرنل یوسف اور دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث تھا جب کہ ضیا الرحمان ولد پیرزادہ اور جاوید نور ولد نورزادہ ایس پی بنوں سمیت 7 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ غنی رحمان ولد فضل رحمان بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے دہشتگرد حملے میں کیپٹن فصیح سمیت 4 فوجی شہید جب کہ 12 زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…