ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی وطن واپسی، حکومت نے موٹر وے ، جی ٹی روڈ، موبائل سروس، انٹرنیٹ بندکر دیا، ن لیگ کے سینکڑوںکارکن گرفتار ائیرپورٹ جانیوالے راستوں پر بھاری نفری تعینات، رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

datetime 13  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرلائینز کے آفس سمیت تمام دفاتر کو بند کروا دیا گیا، سیکورٹی اداروں اور اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی

سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا۔جبکہ دوسری جانب لاہور شہر میں موبائل سروس بند کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کرنے اورنواز شریف کے استقبال کیلئے پورے ملک سے آنیوالے ن لیگ کے کارکنوں کو روکنے کیلئے موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند کئے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ سینکڑوں کارکنوں کو لاہور شہر سے رات گئے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ائیرپورٹ جانیوالے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی میں ہی گرفتار کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازکوابوظہبی میںگرفتار نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں۔نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اس سے قبل میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھی کہ نیب ٹیم کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے، دونوں کو وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد تحویل میں لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…