بنوں (مانیٹر نگ ڈیسک )جے یو آئی (ف )کے رہنما اکرم درانی پر دہشتگردوں کا بڑا وار ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق جمعیت علما (ف)رہنما اکرم درانی کی گاڑی پربنوں کے علاقہ اویز میں ہشگردوں نے بم حملہ کیا ہے جس میں وہ قدرتی طور پر محفوظ رہے تاہم اس دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ حوید کے علاقے میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خرم رشید نے بم دھماکے میں اکرم خان درانی کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے کی اطلاعات ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔ بم دھماکہ میں تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سیکیورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔واضح رہے کہ اکرم خان درانی این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔