جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان پہنچتے ہی میرے ساتھ کیا سلوک جائے گا ؟نواز شریف کوجہاز سے اچانک پاکستانی قوم کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑ گیا ، تہلکہ برپا کر دیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف نے قوم کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا ایک پیغام ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے جو میرے بس میں تھا وہ میں بخوبی کر دیا ہے ۔ میں یہ جانتا ہوں کہ مجھے احتساب عدالت سے دس سال کی سزا سنائی گئی ہے اور مجھے سید ھا جیل لے جایا جائے گا ۔

میں پاکستانی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ صرف آپ کیلئے کر رہا ہوں یہ قربانی میں آپ کی نسلوں اور پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے دہ رہا ہوں ۔ سابق وزیراعظم کا نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ آپ میرا بھرپور ساتھ دیں ، میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلیں میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ملک کی تقدیں بدل دیں ،ایسا موقع بار بار نہیں آتا میں اپنی عوام کو یہ پیغام دیتا ہوں ۔ دریں اثنامسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی‘ فیصلے کے اثرات ملک پر پڑے‘ لوگوں پر بھی پڑیں گے‘ پانامہ فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی‘ ہم نہیں چاہتے ہمارے مخالفین کے ساتھ زیادتی ہو۔ وہ بدھ کویہاں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی۔ پانامہ کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی پانامہ کے فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو۔ ہم نہیں چاہتے کہ پانامہ فیصلے کے اثرات کسی پر پڑیں پانامہ فیصلے کے اثرات ملک پر بھی ہوئے لوگوں پر بھی پڑیں گے۔قبل ازیں  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لیے ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، مریم نواز نے وطن روانگی سے قبل تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، مریم نواز نے کہا کہ بچے تو بچے ہوتے ہیں بڑوں کے لیے بھی خدا حافظ کہنا مشکل ہوتا ہے، مریم نواز نے اپنے بچوں کو جبر کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی تلقین کر دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…