اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

بنی گالا میں دروازے لگانے تھے لیکن پیسے نہ تھے پھر دروازے کیسے بنے اور لکڑی عمران خان نے کہاں سے منگوائی؟ بنی گالا میں نوٹوں کے بنڈل لندن سے کون بھیجتا تھا؟ ریحام خان نے ’’کپتان‘‘ کو کہیں کا نہ چھوڑا، دھماکہ خیز دعوے

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ چکی ہے اس میں عمران خان پر انتہائی سنگین الزامات لگائے گئے گئے ہیں، اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گھر کے لیے نئے لکڑی کے دروازے بنوانے تھے اور عمران خان سے بات کی تو وہ کہنے لگے کہ اگر اچھی لکڑی کی ضرورت ہو تو ٹمبر سے حاصل کر لو، ریحام خان نے لکھا کہ میں اپنے شوہر کی یہ بات سن کر حیران رہ گئی کہ میرا شوہر اور لیڈر کہہ رہا ہے کہ اس کی بیوی غیر قانونی طریقے سے لکڑی حاصل کرے۔ ریحام خان نے لکھا کہ میں نے اپنے آپ کو گھر کی سجاوٹ میں مکمل طور پر مشغول کر لیا تھا، یہ چیزمجھے بہت پسند بھی تھی مگر زندگی نے مجھے اس کام کے لیے کبھی زیادہ وقت نکالنے نہیں دیا، ریحام خان نے لکھا کہ جس طرح ہم گھر سجا رہے تھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی نیا شادی شدہ جوڑا گھر کو نئے سرا سے بنا رہا ہے، سجاوٹ کا کام آہستہ آہستہ جاری رہا، ریحام خان نے لکھا کہ بلیک اور گرے رنگ کی سکیم انتہائی خوب صورت تھی، آخر کار صوفوں کا کام مکمل ہو گیا اور اس پر اندازاً تین لاکھ روپے خرچ ہوئے جو کہ میں نے خود ادا کئے، ریحام خان نے لکھا کہ بجائے ان پیسوں میں سے لینے کے جن پیسوں کے بنڈلز بنی گالہ میں مسلسل آ رہے تھے، مجھے ان بنڈلز کے بارے میں بتایا گیا کہ

یہ لندن سے انیل مسرت کی طرف سے آ رہے ہیں۔ ریحام خان نے لکھا کہ میں نے اپنے ڈرائیور اور پی اے کو ہمیشہ اپنے ذاتی پیسوں سے تنخواہ دی صرف اس لیے نہیں کہ تحریک انصاف انہیں پسند نہیں کرتی تھی بلکہ اس لیے کہ انہیں وہاں میں خود لے کر گئی تھی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سب سے زیادہ خرچ گھر کے لیے نئے لکڑی کے دروازوں پر آنا تھا ایک دروازہ پچیس ہزار میں بن رہا تھا، انہوں نے لکھا کہ ہم دونوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے تو میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک وقت میں صرف ایک دروازہ بنوایا جائے اور گھر کے پیچھے والے دروازے جو کہ نظر نہیں آتے ہیں

انہیں سٹیل کا بنوایا جائے جس سے خرچ کم ہو گا اور دروازے بھی مضبوط ہوں گے، عمران خان کو بے صبری تھی کہ سارا کام جلدی ختم ہو جائے، میں نے عمران خان کو بتایا کہ لکڑی کے دروازے بہت مہنگے ہیں اور میں نے پہلے ہی اپنی جیب سے کافی مہنگے قالین خرید لیے ہیں، اس موقع پر عمران خان مجھے زور دے کر کہنے لگے کہ تمام دروازے ایک ساتھ ہی بنوا لوں اور اگر مجھے اچھی قسم کی لکڑی کی ضرورت ہے تو ٹمبر سے حاصل کر لوں جس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ ریحام خان نے لکھا کہ میں حیران رہ گئیکہ میرا شوہر اور لیڈر کہہ رہاہے کہ اس کی بیوی لکڑی غیر قانونی طریقے سے حاصل کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…