جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ چیف جسٹس نے بڑا سرپرائز دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم تو نہیں دیا تھا، چیف جسٹس کے جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکائونٹس سے

متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکلا فاروق ایچ نائیک ، سردار لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا کہ ہمارا پہلا والا آرڈر پڑھ کر سنایا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری،فریال تالپورکانام ای سی ایل میں ڈالنے کانہیں کہا، کیاآصف زرداری اورفریال تالپورکیس میں ملزم ہیں؟جوعدالت کاحکم ہی نہیں تھااس پرشورمچاہواہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے صرف ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاکہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالوپر کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا،دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم ہم نے تو نہیں دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نےایف آئی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اورفریال تالپورکوالیکشن سے پہلے نہ بلایاجائے،الیکشن کے بعدکسی کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں،ایف آئی اے دیگرتمام لوگوں سے تفتیش جاری رکھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری،فریال تالپورکانام ای سی ایل میں ڈالنے کانہیں کہا، کیاآصف زرداری اورفریال تالپورکیس میں ملزم ہیں؟جوعدالت کاحکم ہی نہیں تھااس پرشورمچاہواہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے صرف ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاکہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالوپر کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا،دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم ہم نے تو نہیں دیا تھا۔ہمیں معلوم ہے ہمارا اختیارسماعت کیا ہے، ہرشخص کو اپنا وقار اور حرمت ہے،کسی کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…