لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کا پلان تشکیل دے دیا گیا۔ دونوں جیسے ہی لاہور آئیں گے، پکڑ لئے جائینگے۔سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی وطن واپسی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر نیب کے 22 افسر موجود ہونگے، 100 ایلیٹ کمانڈو تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیب کو جہاز تک رسائی بھی دے دی ہے۔احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کی اسلام آباد منتقلی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی، ڈی جی سول ایوی ایشن اور سی سی پی او لاہور کو بھی ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج کو جمعہ کے روز جیل پہنچنے کیلئے خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔