پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم کی گاڑی کوناصرباغ کے قریب فائرنگ کانشانہ بنایاگیا جبکہ حملہ آورملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سیدعالم کو ہسپتال منتقل کر دیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم جاں بحق ہو گئے ۔واضح رہے کہ 2 دن پہلے ہی اے این پی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید ہو گئے تھے ۔