پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 12افراد کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ تحریک طالبان پاکستان کےعبدالکریم نے گزشتہ رات فدائی حملہ کیا۔
جس میں وہ بھی مارا گیا۔ ترجمان نے آئندہ بھی عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور عوام کوخبردار کیا ہے کہ اے این پی کے دفاتر اور ان کے لوگوں سے دور رہیں ۔واضح رہے 2012ءمیں شہید ہارون بلور کے والد اور سابق صوبائی وزیربشیراحمد بلور بھی طالبان کے ایک خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔