راولپنڈی،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے کارکنوں اور بلور خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں،مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہوگی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔