لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ‘الیکشن کمیشن تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے ‘الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا نہیں‘دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنیوالے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ وہ یہاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزیدامتحان نہ لیا جائے جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے کیونکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنیوالے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں۔ نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ایسے میں نام ای سی ایل پر ڈالنے سے کیا فرق پڑتاہے۔دشمن کا مقابلہ کرنیوالے اور جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ خبریں چل رہی تھیں کہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے لیکن بعد میں وزارت داخلہ کی جانب سے اس کی تردید جاری کر گئی تھی کہ ابھی ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔