پشاور(نیوزڈیسک)باپ کے بعد بیٹا بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا، ہارون بلور کے بارے میں افسوسناک خبر سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ابھی تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہارون بلور کے بارے میں بلور خاندان نے اعلان کردیا ہے کہ وہ شہید ہوگئے ہیں ، اے این پی کےاہم رہنما ہارون بلور کے بارے میں بتایا
جارہاہے کہ انہیں شدید زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیاگیا تھا ، پی پی 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور علاقے میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ کارنر میٹنگ کے دوران خوفناک دھماکہ ہوگیا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ دھماکہ خودکش تھا یا بم نصب کیاگیاتھا،تحقیقاتی ادارےتفتیش میں مصروف ہیں جبکہ علاقےمیں ایمرجنسی نافذ کرتےہوئ سرچ آپریشن شروع ک دیاگیا ہے۔